حیدرآباد، 23 مارچ (ذرائع) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز دوسرے دن بھی اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ایندھن کی قیمتوں میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا-
جہاں زیادہ تر میٹرو شہروں میں قیمتیں 80 پیسے فی
لیٹر بڑھ گئیں، وہیں حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا، جو منگل کے 108.89 روپے سے 109.80 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ شہر میں ڈیزل کی قیمت بدھ کو 87 پیسے بڑھ کر 96.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جو منگل کو 95.30 روپے فی لیٹر تھی۔