نئی دہلی، 4 اگست (ایجنسی) ملک میں پٹرول -ڈیزل کی قیمت مسلسل تیسرے دن بڑھ کر آج دو ہفتوں سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ معلومات کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 20 پیسے بڑھ کر 76.70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی، جو 19 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔ ڈیزل بھی جمعہ کے 68.02 روپے فی لیٹر کے مقابلے میں 18 پیسے مہنگا ہوکر 68.20 روپے
فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ اس کی بھی 20 جولائی بعد بلند ترین سطح ہے۔
پٹرول کولکاتہ اور ممبئی میں 20-20 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 79.62 روپے اور 84.14 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 22 پیسے مہنگا ہوکر 79.68 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
ڈیزل کی قیمت کولکاتہ میں 18 پیسے بڑھ کر 70.98 روپے اور ممبئی اور چنئی میں 19پیسے بڑھ کر بالترتیب 72.40 روپے اور 72.03 روپے فی ڈالر رہی۔