: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سے اپوزیشن کے نشانے پر آئی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ بدھ کے دن ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی ہونے سے عوام کو راحت ملنے کی خبر ہے۔ اس سے ایندھن کی قیمت میں 16 دن سے جاری اضافے پر بھی روک لگی ہے ۔ دونوں ایندھنوں کی قیمت میں 16 دنوں تک لگاتار اضافہ کے بعد اب پٹرول 60 پیسے اور ڈیزل 56 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ۔ گذشتہ 16 دنوں میں ڈیژل کی قیمت میں 3.40
روپے اور پٹرول کی قیمت میں 3.80 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ راجدھانی دہلی میں بدھ کے دن ڈیژل کی قیمت 56 پیسے کم ہوکر ریکارڈ 69.31 روپے سے کم ہوکر 68.75 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی آئی اور اب اس کی قیمت 77.83 روپے ہو گئی ہے ۔ کاروباری شہر ممبئی میں پیٹرول 59 پیسے کم ہوکر 85.65 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ یہاں ڈیژل 59 پیسے کم ہوکر 73.20 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ جب کہ کولکاتہ اور چنئی میں اس کی قیمت کم ہوکر بالترتیب 80.47 روپے اور71.30 روپے اور 80.80 روپےاور 72.58 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔