نئی دہلی، 15فروری (یو این آئی) پٹرول کی قیمت سنیچر کو مسلسل چوتھے دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت مسلسل دو دن تک کم ہونے کے بعد آج اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول آج 71.94روپے فی لیٹرپر رہا۔ یہ 13ستمبر 2019کے بعد کی نچلی سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 5جولائی کے بعد
کی نچلی سطح پر 64.77روپے فی لیٹر پر غیرتبدیل رہی۔ خیال رہے کہ 5جولائی 2019کو بجٹ میں پٹرول۔ڈیزل پر دو دو روپے ٹیکس بڑھانے سے اگلے دن ہی ان کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی تھیں۔
کولکتہ میں پٹرول 74.38روپے، ممبئی میں 77.60روپے اور چنئی میں 74.73فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ ڈیزل بغیر کسی تبدیلی کے کولکتہ میں 67.09روپے، ممبئی میں 67.87روپے اور چنئی میں 68.40روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔