نئی دہلی،3اکتوبر(ایجنسی) دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے دو پلانٹ پر ڈرون حملہ ہونے کے بعد گھریلو بازار میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہورہا تھا- اب قریب 25 دن بعد پیٹرول- ڈیزل کی قیمت میں جمعرات کی صبح گراوٹ آئی ہے- پچھلے 25 دن میں ہی پیٹرول میں قریب 3 روپے
کی تیزی آئی ہے- سعودی آرامکو پر 14 ستمبر کو حملہ ہوا تھا- اسکے بعد سے گھریلو بازار میں پیٹرول کی قیمت میں آگ لگ گئی- حالانکہ قیمت میں اس سے پہلے پہلے 9 ستمبر سے ہی تیزی آنے شروع ہوگئی تھی-
دہلی میں جمعرات کی صبح پیٹرول کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر ڈیزل میں 6 پیسے فی لیٹر کی گراوٹ آئی-