نئی دہلی/12جولائی(ایجنسی) عام بجٹ پیش ہونے کے بعد لگاتار چوتھے دن پیٹرول کی قیمت میں راحت ملی ہے- تیل کمپنوں نے چوتھے دن پیٹرول کی قیمت میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا ہے- وہیں ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو
فی لیٹر 10 پیسے کی گراوٹ آئی ہے- اس سے پہلے جمعرات کو ڈیزل میں 15 پیسے فی لیٹر کی گراوٹ درج کی گئی- دہلی میں جمعہ کو پیٹرول پرانے سطح پر 72.92 روپے پر ہی رہا- وہیں ڈیزل 10 پیسے کم ہوکر 66.24 روپے فی لیٹر کے سطح پر پہنچ گیا-