نئی دہلی/1جولائی(ایجنسی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ پیر کولگاتار پانچویں دن جاری رہا، تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پھر پیٹرول کی قیمت دہلی میں 7 پیسے ، کولکتہ میں چار پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں پانچ پیسے
فی لیٹر بڑھا دیا ہے- وہیں ڈیزل کی قیمت دہلی میں 8 پیسے، کولکتہ میں 5 پیسے اور جبکہ ممبئی اور چنئی میں 6 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا-
دہلی میں 5 دن میں پیٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے-