نئی دہلی/23نومبر(ایجنسی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہندوستانی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک کی آئل مارکیٹنگ کے شعبےکی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل کے مطابق پٹرول کی قیمت 40پیسے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی 45پیسے فی لیٹر تک کم ہوگئی ہے۔
start;">نومبر ماہ میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً چار روپے اور ڈیزل میں تین روپے فی لیٹر سے زیاہد کمی آچکی ہے۔دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں :75.57اور 70.56روپے فی لیتر رہ گئیں ہیں۔ممبئی شہر میں پٹرول اپنی بڑھی ہوئی قیمت کی اعلی سطح سے 10روپے فی لیٹر کی شرح سے گھٹ کر 81.80روپے اور ڈیزل 73.46روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔چنئی میں دونوں ایندھن کی قیمتیں :77.53 روپے اور 72.83 روپے جبکہ کولکاتہ میں 78.46 روپے اور 74.99 روپے فی لیٹر پر آگئی ہیں۔ نوئیڈا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 74.30 اور 69.02 روپے فی لیٹر رہ گئیں ہیں۔