نئی دہلی ،21جنوری (ایجنسی)بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلوبازار میں پیر کےروز ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 12ویں دن اضافہ درج کیاگیا۔پٹرول کی قیمت میں بھی لگاتارپانچویں دن اضافہ ہوا
انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی )کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 19سے 20پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26سے 28پیسے کے اضافے سے قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی سب سے اونچی سطح پر
پہنچ گئیں ۔دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 71اعشاریہ 41روپئے اور 65اعشاریہ 71روپئے فی لیٹر رہیں ۔ڈیزل 12دن میں 3اعشاریہ 47روپے فی لیٹر بڑھ چکاہے اور پٹرول پانچ دن میں 81پیسے مہنگا ہواہے ۔
ممبئی میں دونوں ایندھنوں کی قیمت بالترتیب 76اعشاریہ 77روپئے فی لیٹر اور 68اعشاریہ 81روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 73اعشاریہ 23 اور 73اعشاریہ 85روپئے فی لیٹر رہا اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 67اعشاریہ 49اور 69اعشاریہ 41روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔