نئی دہلی، 29 ستمبر (ایجنسی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو لگاتار تیسرے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
دلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول آج 18 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیااور ڈیزل 21 سے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
دہلی، کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 18-18 پیسے مہنگا ہوکر 83.40 روپے، 85.21 روپے اور 90.75 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 86.70 فی لیٹر ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 21-21 پیسے برھ کر بالترتیب 74.63 روپے اور 76.48 روپے فی لیٹر رہا۔ ممبئی اور چنئی میں، ڈیزل کی قیمت 22-22 پیسے بڑھ کر بالترتیب اس کی قیمت 79.23 روپے اور 78.91 روپے فی لیٹر تھی۔
ستمبر مہینے میں اب تک پٹرول دہلی میں 4.88 فی لیٹر ، ممبئی میں 4.82 روپے اور چنئی میں 5.12 فی لیٹر، دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں 4.42 روپے، ممبئی میں 4.69 روپے اور چنئی میں 4.73 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں ریاستی حکومت کے ویٹ میں ایک روپے کی کٹوتی کرنے سے کولکاتہ میں اس ماہ اب تک پٹرول 3.77 روپے اور ڈیزل 3.42 روپے مہنگا ہوا۔