نئی دہلی، 18 ستمبر (ایجنسی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج چھٹےدن مسلسل اضافہ جاری رہا۔
ملک کے چار اہم شہروں میں دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول، 10سے 12 پیسے بڑھ کرفی لیٹر اور ڈیزل 9 سے 10 پیسے فی لیٹرتک مہنگا ہوا ۔ قومی راجدھانی دہلی میں پیٹرول 12 پیسے بڑھ کر 82.16 روپے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل 9 پیسے مہنگا ہوکر 73.87 فی لیٹر ہوگیا۔
ملک کے اقتصادی دارالحکومت
ممبئی میں پیٹرول 10 پیسے اور ڈیزل 9 پیسے میں پیٹرول مہنگا ہوا ۔وہاں ایک لیٹر پٹرول 89.54 روپے اور ڈیزل 78.42 روپے تھا۔
کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 10 پیسے بڑھ کر 84.01 روپے اور ڈیزل 9 پیسے بڑھ کر 75.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ۔ چنئی میں، پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 10-10 پیسےکے اضافے کے ساتھ 85.41 روپے اور 78.10 فی لیٹر ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں گراوٹ رہی ۔ لندن کے برینٹ کروڈ خبر لکھ جانے تک 0.59 فیصد گراوٹ کے ساتھ 77.59 ڈالر فی بیرل کا کاروبار رہا۔