: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،3 نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر سات دنوں کے بعد پٹرول اور مسلسل دوسرے دن ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں دارالحکومت دہلی میں پٹرول 110.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ممبئی میں پٹرول 115.85 روپے اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت
بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.79 روپے اور ڈیزل 105.07 روپے فی لیٹر ہے۔ بنگلورو میں پٹرول 113.93 روپے اور ڈیزل 104.50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ کولکتہ میں بھی پٹرول 110.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.56 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 107.20 روپے اور ڈیزل 99.12 روپے فی لیٹر پر رہا ۔