نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھر یلو سطح پر آج مستحکم رہیں، جس سے دہلی میں پٹرول
96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں آج پیٹرول اور
ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر یوالیس کروڈ کی قیمت آج 0.50 فیصد بڑھ کر 71.65 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.61 فیصد بڑھ کر 76.42 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح رہی۔