نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو کوئی تبدیلی نہ ہونے سے قیمتیں مستحکم رہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبر کو پٹرول تقریبا 8 روپے سستا ہوا تھا۔ دیگر میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 55 دنوں
سے برقرار ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں تیل 95.41 روپے فی لیٹر میں مل رہا ہے۔جبکہ کولکتہ میں 104.67 روپے، ممبئی میں 109,98 روپے اور چنئی میں 101.40 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دہلی میں ڈیزل 86.67 روپے، کولکتہ میں 89.79 روپے، ممبئی میں 94.14 روپے اور چنئی میں 91.43 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مرکزی حکومت کے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی تیل پر ویٹ کم کرکے عوام کو راحت دینے کی کوشش کی ہے۔