نئی دہلی ، 8 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد منگل کو ریکارڈ سطح پر استحکام رہا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی
دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.31 روپے اور ڈیزل 86.22 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔
گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 16 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔