نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں لگاتار 52ویں دن بھی مستحکم رہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج 1.5 فیصد سے زائد کی کمی درج ہوئی۔
انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72
روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پیٹرول............ڈیزل
................................(روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ..............111.35........97.28
کولکتہ ......106.03..92.76
چنئی...................102.63..94.24