نئی دہلی ، 28 اکتوبر ( یواین آئی) دنیا کے متعدد بڑے ممالک میں عالمی سطح پر جان لیوا کووڈ۔
19 ،کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی رہنے کے باوجود گھر یلو بازار میں پٹرول
اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز لگاتار 26 ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 26 روز سے مستحکم ہے۔