: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھریلو سطح پر آج مسلسل 130ویں دن مستحکم رہیں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس یوکرائن کے بحران کے بعد ہی شروع ہوا تھا جس کی قیمت مسلسل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چل رہی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2.44 فیصد کمی کے ساتھ 109.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی آئیجب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز
ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ )کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔