نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یواین آئی) منگل کے روز لگاتار 18 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 28 روز سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی معروف کمپنی انڈین آئل(آئی او سی) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر
مستحکم ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔ جبکہ کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14