نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 10 دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے ہفتہ کو بھی ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
انڈین آئل
کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پرمستحکم ہے۔