نئی دہلی،5 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9.25 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو ان دو ایندھنوں کی قیمتوں میں منگل کو پھر اضافہ کیا۔
قومی
راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 119.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.92 روپے فی لیٹر ہے۔