نئی دہلی 23 مارچ (یو این آئی) گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 24 ویں روز بھی مستحکم رہی ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں ابھی بھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور
ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔
ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ وقت کی سطح پر ہیں۔