the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 24 اکتوبر ( یواین آءی) امریکہ سمیت متعدد دوسرے متمول ممالک میں جان لیوا وبا کووڈ ۔19 سے گھریلو مارکیٹ میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی نے ہفتے کے روز مسلسل 22 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ھوئی۔
دنیا بھرمیں کووڈ 19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے خام تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کی قیمت ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمتیں پچھلے 32 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
تاہم بین الاقوامی مارکیٹ



میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے حوالہ سے تشویش پائی جاتی ہے۔
تیل کی معروف کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 اور ڈیزل 76.86 ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈی یزل 75.99 روپے فی لیٹر ہے۔
آئی او سی ایل کی ریلیز کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.