نئی دہلی ، یکم جون (یو این آئی) پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں منگل کے روز لگاتار دوسرے دن بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک
کے چار بڑے شہروں میں آج پیٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 94.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہوکر 85.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔