نئی دہلی ، 23 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے رہنے کے باعث ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
ہفتہ کو
دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔
آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔