نئی دہلی ، 16 اپریل (ایجنسی) قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول میں مسلسل دو دن کے اضافہ کے بعد منگل کو پانچ پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت پیر کے روز 72.98 کے مقابلے 72.93 روپے فی لیٹر رہے گی وہیں ڈیزل کی قیمت 66.26 روپے فی لیٹر سے پانچ پیسے بڑھ کر 66.31 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاعات کے مطابق منگل کو پٹرول کی قیمت پانچ پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ۔ وہیں
ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ۔ دہلی کے ساتھ ہی ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں بھی پٹرول پانچ پانچ پیسے سستا ہوا اور بالترتیب 78.50 روپے، 74.95 روپے اور 75.69 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔
ڈیزل کی قیمت دہلی، کولکتہ اور چنئی میں پانچ پانچ پیسے بڑھائی گئی، ان مقامات پر یہ بالترتیب 66.31 روپے، 68.05 روپے اور 70.01 روپے فی لیٹر کی قیمت سے فروخت ہو ا۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 69.40 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ قومی دارالحکومت علاقہ کے نوئیڈا اور گڑگاؤں میں میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 72.79 روپے اور 72.25 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 65.51 روپے اور 65.40 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔