نئی دہلی ،25جنوری (یواین آئی)پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں میں سنیچر کو مسلسل تیسرے دن کمی ہوئی اور قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول تقریبا 10ہفتہ کے اور ڈیزل چار ہفتہ سے زیادہ کی نچلی سطح پر آگیا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ،دہلی میں پٹرول کی قیمت 27پیسے کم ہوکر آج 74اعشاریہ 16روپئے فی لیٹر رہ گئی ۔یہ 18نومبر 2019کے بعد کی نچلی سطح ہے ۔ڈیزل بھی 30پیسے سستا ہوکر 67اعشاریہ 31روپئے فی لیٹر
فروخت ہوا جو 27دسمبر 2019کےبعد سب سے کم قیمت ہے ۔
کولکاتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت 27،27پیسے کم ہوکر بالترتیب 76اعشاریہ 77روپئے اور 79اعشاریہ 76روپئے فی لیٹر ہوگئی ۔چنئی میں 28پیسے سستا ہوکر پٹرول 77اعشاریہ 03روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمت کولکاتہ میں 30پیسے کم ہوکر 69اعشاریہ 67روپئے فی لیٹر رہ گئی ۔ممبئی اور چنئی میں اس کی قیمت 32،32پیسے کم ہوکر بالترتیب 70اعشاریہ 56روپئے اور 71اعشاریہ 11روپئے فی لیٹر پر آگئی ۔