نئی دہلی ، 17 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے ریزروبینک آف انڈیا کی جانب سے جاری حقوق اطلاعات (آر ٹی آئی) نوٹسز کو چیلنج کرنے والی مختلف بینکوں کی درخواستوں کو دوسری بنچ کو سونپ دی۔
جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس کرشنا
مراری کی ڈویژن بنچ نے ان درخواستوں کو جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے درج کرنے کی ہدایت دی۔
جسٹس عبدالنذیر نے کہا کہ جسٹس راؤ کی بنچ پہلے ہی اس معاملے کی سماعت کر چکی ہے ، لہٰذا یہ درخواستیں ان کی بنچ کو بھیجی جاتی ہیں۔