نئی دہلی/29نومبر(ایجنسی) موبائل ویلٹ پے ٹی ایم اب پیمنٹ بینک بن گیا ہے. مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے منگل کو دہلی میں پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کا افتتاح کیا. ریزرو بینک کے قواعد کے تحت، پیمنٹ بینک اپنے گاہکوں کی بچت (سیونگ) کھاتے اور کرنٹ کھاتے
کھول سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ڈیبٹ کارڈ جاری کرسکتے ہیں اور بینکنگ کی سہول بھی دے سکتے ہیں.
تاہم، پیمنٹ بینک اپنے گاہکوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم جمع نہیں لے سکتے ہیں. خود انہیں قرض نہیں دے سکتے. ساتھ ہی بینک کی طرح کرڈیٹ کارڈ مہیا نہیں کراسکتے.