نئی دہلی/16مئی(ایجنسی) پے ٹی ایم (Paytm) ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے جسکا استعمال ہم زیادہ تر کاموں کے لیے کرتے ہیں، (Paytm) کی مدد سے آپ پیمنٹ کرتے ہیں، آن لائن پیسے ٹرانسفر کرسکتے ہیں، اسکے لیے کسی بھی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہے، ضرورت کا کوئی سامان خرید سکتے ہیں، اب پے ٹی ایم نے سٹی بینک کے ساتھ مل کر اور گراہکوں کو جوڑنے کے لیے کریڈیٹ کارڈ پیش کیا ہے، اسے پے ٹی ایم فرسٹ کارڈ کہتے ہیں-
پے ٹی ایم فرسٹ کارڈ سے خریدی کرنے پر آپ
کو ہر ٹرانزیکشن پر ایک فیصدی کا کیش بیک ملے گا، یہ ایک انٹرنیشنل کریڈیٹ کارڈ کی طرح ہے جو Contactless فیچر کے ساتھ آتا ہے، اس کارڈ کا سالانہ مینٹینس فیس 500 روپے ہے،