نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی) مسلسل بینک گھوٹالوں سے ملک کی معیشت میں ہلچل مچی ہوئی ہے. سیاسی گلیاروں میں بھی حزب اختلاف کی جماعت حکومت پر اس مسئلہ پر لگاتار گھیر رہے ہیں، پنجاب نیشنل بینک سے شروع ہوا گھوٹالوں کا سلسلہ قریب درجن بھر بینکوں کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے، ان گھوٹالوں پر ملک کے
ریزرو بینک کا کردار پر بھی سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں، بینک گھوٹالوں پر آربی آئی کے کردار کو لیکر فنانس معاملوں کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے آر بی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل کو نوٹس جاری کرکے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے.
کمیٹی نے گورنر ارجیت پٹیل کو 17 مئی کو اسکے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے.