: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 2 دسمبر(یو این آئی) الیکٹرونک سگریٹ (پیداوار،بنانے، برآمد، درآمد، نقل وحمل، خریدوفروخت، تقسیم، جمع کرنے اور تشہیر) پابندی بل ۔2019 پر پیر کو پارلیمنٹ میں پاس کردیا گیا۔ راجیہ سبھا میں اس بل کو صوتی ووٹ سے پاس کردیا گیا جبکہ لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کرچکی تھی۔ ایوان نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کے کے راگیش کے اس سے متعلق آرڈی ننس کو منظوری نہیں دینے کی تجویز کو مسترد کردیا۔
وزیر صحت ہرش وردھن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روایتی سگریٹ بنانے والی کمپنیاں ای سگریٹ لانا چاہتی تھی اور اس کے پیداوار کی تیاری کرلی تھی۔ حکومت نے اس مسئلہ کوسنجیدگی سے لیا اور اس کا حل شروع میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت آرڈی ننس لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2025 تک تمباکو پیداوار کی کھپت 30 فیصد تک ختم کرنے کا ہدف متعین کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ای سگریٹ تمباکو سے زیادہ خطرناک ہے۔