نئی دہلی،27ستمبر(ایجنسی)قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول کی قیمیت پہلی بار 83روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو ٹھہراو کے بعد آج ایک بار پھر ملک بھر میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔اس سے دونوں فوسل اینھنوں کی قیمتیں ریکارڈ کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔چار اہم بڑے شہروں دہلی،کولکاتہ ،ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 13سے 15پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 12سے 13پیسے فی لیٹر تک بڑھائی گئی ہے۔
دہلی میں پٹرول 14پیسے
مہنگا ہوکر آج 83روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ڈیزل کی قیمت 12پیسے بڑھکر 74.24روپے فی لیٹر پر رہی۔
ملک کی تجارتی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں 13-13 پیسے بڑھکر 90.35روپے اور 78.82روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔
پٹرول کی قیمت کولکاتہ میں 14پیسے اور چنئی میں 15پیسے بڑھکر 84.82روپے اور 86.28روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
ڈیزل کولکاتہ میں 12پیسے مہنگاہوکر 76.09روپے اور چنئی میں 13پیسے مہنگا ہوکر 78.49روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔