the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) حکومت نے دیگر پسماندہ طبقات کی درجہ بندی کے لئے تشکیل کمیشن کی میعاد کار چھ مہینے بڑھادی گئی ہے اور اب اسے 31 جولائی 2020 تک اپنی رپورٹ مرکز کو حوالےکرنی ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاویڈکرنے میٹنگ کے بعدبتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو چھ مہینےکی توسیع دیتے ہوئے اس کی معیاد کار اس سال 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہے۔کمیشن کی معیادکار 31 جنوری کو ختم ہورہی تھی۔
مسٹر جاویڈکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دائرہ کار



میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور دیگر ذمہ داریوں کے پیش نظراس کی معیاد بڑھادی گی ہے۔ کابینہ نے کمیشن کو پسماندہ طبقات کی مرکزی فہرست میں شامل مختلف اندراجات کے مطالعہ اور ان میں ابہام ، املا کی غلطیوں وغیرہ میں بہتری کے لئے سفارش کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے جو پہلے اس کےدائرہ کار میں شامل نہیں تھی۔
مسٹر جاویڈکرنے بتایاکہ پسماندہ طبقات کے کئی ذیلی طبقات کےنام کے املےالگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہیں اوراس کے وجہ سے کئی مستحق لوگ ریزرویشن کے فائدہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جسٹس (ریٹائرڈ) جی روہنی کی صدارت میں دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی تشکیل 2 اکتوبر2017 کوکی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.