نئی دہلی/2فروری(ایجنسی) آن لائن دھوکہ دہی کو لیکر خبریں آتی رہتی ہیں ، کبھی آن لائن موبائل منگواتا ہے اور نکلتا ہے اینٹ، اس بار بھی ایک شخص کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے، آن لائن فون آرڈر کرنے پر اس بار ایک شخص کو 55 ہزار روپے کا نقصان ہوگیا ہے- مشہور آن لائن ای -کامرس کمپنی فلپ کارٹ سے فون منگوانا کتنا بھاری پڑے گا شاید یہ اس شخص
کو نہیں پتہ تھا.
26 سالہ سافٹ ویئر انجنیئر نے آئی فون 8 کو فلپ کارٹ سے آن لائن بک کیا تھا. لیکن اس شخص کا دعوی ہے کہ اسے آئی فون 8 کے باکس میں فون کی جگہ ایک ڈرجنٹ صابن ملا ہے، فون کی قیمت ادا کرنے کے بعد بھی شخص کو فون کی جگہ صابن ملا-
اتنے بڑے دھوکہ سے شخص نے ممبئی کے بائیکولا پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرادیا.