ممبئی، 12 اپریل (یو این آئی) شیئر بازار منگل کو گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار کے آغاز میں بی ایس ای سینسیکس 221.07 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58743.50 پوائنٹس پر رہا، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 90.1 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 17584.85 پوائنٹس پر کھاتہ کھولا گراوٹ کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ میں معمولی کمی اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھنے میں آیا بی ایس
ای مڈ کیپ 0.79 پوائنٹس گر کر 25406.36 پر اور اسمال کیپ 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29,920.07 پر کھلا۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس پیر کو 482.61 پوائنٹس گر کر ایک ہفتے سے زیادہ کی نچلی سطح پر 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے 58964.57 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی گزشتہ روز 109.40 پوائنٹس گر کر 17674.95 پر رہا تھا۔