the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6 جون (یواین آئی) حکومت نے شفافیت بڑھانے اورکاروباری اسٹیبلشمنٹ میں آسانی فراہم کرنے کے مقصد سے آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت کے ذرائع کے مطابق اب تمام درخواستوں پر پیپر لیس انداز میں کارروائی کی جائے گی اور کیو آر کوڈز کے ساتھ ’اکنالجمنٹ سرٹیفیکیٹ‘ الیکٹرانک طور پر جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ ’انڈسٹریل پروموشن اینڈ انٹرنل ٹریڈ ڈپارٹمنٹ‘(ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے متعلقہ’انڈسٹریل انڈر ٹیکینگ میمو‘ کے پورٹل میں ترمیم کی ہے۔ اس کے ذریعے انڈسٹریل انڈرٹیکنگ میمورنڈم میں ترمیم کے لئے آن لائن درخواست کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے پورٹل پرمتعلقہ کاروبار کے قیام اور تجارتی پیداوار شروع کرنے کی درخواستیں ڈی پی آئی آئی ٹی



پورٹل پر آن پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے لئے اکنالجمنٹ سرٹیفکیٹ پیپرز جاری کیا جاتا ہے اور اسکین شدہ کاپی پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہے لیکن اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے درخواست فارم ذاتی طور پر دینا پڑتا تھا اوراکنالجمنٹ پیپر پر جاری کرتے ہوئے اسکی اسکین کی کاپی پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی تھی۔ اس کے بعد ، درخواست دہندگان کو اکنالجمنٹ سرٹیفکیٹ ای میل کیا جاتا تھا۔
نئے عمل میں منظوری کے بعد ، درخواست دہندگان کو ایم میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ نیز ای میل کے ذریعہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بھی اس کی اطلاع دی جائے گی۔
آج سے متعلق ترمیم کی درخواست صرف آن لائن ہی کئے جاسکیں گے۔ کاغذ پر کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کی جائے گی۔ جاری کردہ الیکٹرانک سرٹیفکیٹ کی تصدیق مقررہ کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن کی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.