the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 دسمبر ( یواین آئی ) پیاز کی ریکارڈ توڑ قیمتیں، ون نیشن ون کارڈ، صاف پینے کے پانی کی دستیابی اور زیورات کے لئے ہال مارکنگ کو لازمی بنانے جیسے رواں برس کے فیصلوں کے لئے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کو یاد کیا جائے گا۔سال کے آخری مہینوں میں پیاز کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمتوں نے جہاں عام آدمی کے آنسو نکال دیے ہیں وہیں ایک ہی راشن کارڈ سے ملک میں کہیں بھی راشن لینے، پائپ کے ذریعے صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور ہال مارکنگ کے فیصلوں سے اس کے کئی قسم کی امداد اور سہولیات بھی ملی ۔ ملک کی پیاز پیداوار کرنے والے ریاستوں میں خریف پیاز کی کاشت کے دوران زیادہ بارش ہونے سے اس کی فصل تباہ



ہو گئی جس کی وجہ سے مانگ اور سپلائی میں 30 سے 40 فیصد کا فرق آ گیا اور اس کی وجہ سے اس کی قیمت دو سو روپے فی کلو سے بھی اوپر پہنچ گئی ۔ بعد میں حکومت نے اس کی درآمد کا فیصلہ کیا اور ذخیرہ اندوزی روكنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے۔ غیر مقامی مزدوروں کی سہولت کو ذہن میں رکھ اسی برس ایک راشٹر ایک راشن کارڈ اسکیم کی شروعات کی گئی۔ اس کے تحت مستفید ین راشن کارڈ کا نمبر بتا کر کسی بھی عوامی تقسیم کرنے والی دوکان سے سستی شرح پر محدود مقدار میں راشن حاصل کر سکتے ہے ۔ گیارہ ریاستوں میں یہ سہولت دستیاب کرائی گئی ہے جبکہ اتر پردیش ، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں یہ اسکیم جزوی طور سے نافذ کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.