the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(اعتماد) 28 اکتوبر 2023

آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کا امکان 

دہلی :عام اور متوسط ​​طبقے کے لوگ پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں سے مختلف دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ایسی صورتحال میں پیاز کی قیمتیں پھر ایک بار پر لگ گئے ہیں اور خواتین کچن میں چولہا جلانے میں پس وپیش کررہی ہیں۔

حال حال تک فی کلو پیاز کی قیمت 30-20 روپئے تھی، لیکن اب دارالحکومت دہلی کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 70سے80 روپئے فی کلو ہے۔ غازی پور سبزی منڈی میں پیاز کے ایک تاجر نے بتایا کہ آج فی پانچ کلو پیاز کی قیمت350روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجر نے بتایا کہ گذشتہ روز فی پانچ کلو پیاز 300 روپئے میں فروخت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک روز قبل پیاز کی قیمت 2 سوروپئے تھی۔ انہوں نے کہا



کہ پیاز کی قیمت میں ایک ہفتے سے اضافہ ہورہاہے۔اور اس کی وجہ کم پیداوار ہے۔

ایک اور تاجر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری سے پہلے ایک کلو پیاز کی قیمت 50 روپے تھی اب 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے 80 روپے میں صارفین کو فروخت کر رہے ہیں کیونکہ اس کی قیمت 70 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال حال تک پیاز کی قیمت 30 سے ​​40 روپئے فی کلوتھی۔ اگر قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ پیاز کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ٹماٹر جو پہلے 20 روپئے فی کلو دستیاب تھا اب 40 سے 45 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

تاجروں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹماٹر کی قیمت70روپئے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.