: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/30مارچ(ایجنسی) بحران میں پھنسی نجی ایوی ایشن کمپنی جیٹ ایئر ویز کے ایک ہزار سے زائد پائلٹوں نے ایک اپریل سے ہوائی جہاز نہیں اڑانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے. پائلٹوں نے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا جب ایئرلائن جمعہ کو بینکوں سے رقم حاصل
کرنے میں ناکام رہی، جیٹ ایئرویز کے قریب 1100 پائلٹوں کے نمائندگی کرنے والے تنظیم نیشنل ایویسٹ گلڈ نے پچھلے ہفتہ اعلان کیا تھا کہ اگر انکے بقایہ کی ادائیگی نہیں کی گئی اور 31 مارچ تک بحالی کی منصوبہ بندی پر واضح نہیں کیا جاتا ہے تو وہ ایک اپریل سے جہاز نہیں اڑائیں گے.