جند، 25مئی (یو این آئی) ہریانہ کے جند کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آدتیہ دہیا نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کوئی بھی مستحق شخص ملک کے کسی بھی حصہ میں راشن ڈپو سے راشن لے سکتا ہے بس اس کے لئے اسے اپنے اسمارٹ فون میں میرا راشن
ایپ ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔
ڈاکٹر دہیا نے اس اسکیم کے بارے میں آج یہاں بتایا کہ یہ ایک بہت ہی اچھی اسکیم ہے اور مہاجر لوگوں کے لئے کسی وردان سے کم نہیں ہے۔
اس ایپ کے ذریعہ سے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے مستحقیقن خود یہ جانچ کرسکیں گے کہ انکو کتنا اناج ملے گا۔