ممبئی ، 21 اکتوبر (یو این آئی) عالمی سطح پر موصول ہوئے کمزور اشارے کےساتھ گھریلو سطح پر آئی ٹی ، ٹیک ، ٹیلی کام اور دھات جیسے گروپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو مسلسل تیسرے دن منافع وصولی کا شکار ہوگئی اور اس دوران سینسیکس 61 ہزار کی بلند ترین سطح سے اور نفٹی 81200 پوائنٹس کی سطح سے پھسل گیا بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 336.46 پوائنٹس سے کمزور ہو کر 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 60923.50 پوائنٹس پرآگیا۔ اس دوران نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 88.50 پوائنٹس کی کمی سے 18178.10 پوائنٹس پر رہا ۔ چھوٹے اور
درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کچھ کم رہی ، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.38 فیصد گر کر 25817.26 پوائنٹس پراور سمال کیپ 0.69 فیصد کم ہو کر 28680.13 پوائنٹس پررہا ۔
بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3426 کمپنیوں میں کاروبار ہوا ، جس میں سے 1694 میں گراوٹ اور 1589 میں اضافہ میں رہا جبکہ 143 میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی ۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں گراوٹ میں رہنے والوں میں آئی ٹی 2.33 فیصد ، ٹیک 2.14 فیصد ، دھات 2.03 فیصد ، ٹیلی کام 1.81 فیصد اور توانائی 1.81 فیصد شامل ہیں ۔ اضافے میں رہنے والوں میں بینکنگ 1.71 فیصد ، فنانس 1.11 فیصد ، آٹو 0.50 فیصد اور پاور 0.38 فیصد شامل ہیں ۔