نئی دہلی، 6 جون ( یواین آئی) ہندوستان کے بڑے موبلٹی پلیٹ فارم اور دنیا کی سب سے بڑی رائڈ ہیلنگ کمپنیوں میں سے ایک اولا نے ہفتہ کے روز اپنے نئے قدم ’رائڈ سیف انڈیا‘ کا آغاز کیا۔
مسافروں اور ڈرائیور- پارٹنرس کو محفوظ موبلٹی فراہم کرنے کے لئے عالمی سطح پر متعدد اقدامات کے لئے
اگلے سال 500 کروڑ روپئے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
اولا کے ترجمان آنند سبرامنیم نے آج محفوظ موبلٹی حل مہیا کرانے کے لئے اولا کی مسلسل کوششوں کے بارے میں کہا ’’ موبلٹی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اصل مرکز ہے اور اس وقت ملک کو ضروری اقدامات کئے جانے اور پائیداراختراع کی ضرورت ہے۔