نئی دہلی/20ڈسمبر(ایجنسی) جاپان کے دو پہیہ گاڑی بنانے والی کمپنی okinawaاوکیناوا ٹووہیلر نے نئے اسکوٹر کی لانچنگ کے ساتھ ہی ہندوستانی بازار میں دھماکے دار موجودگی درج کرائی، یہ جاپانی کمپنی الیکٹرک ٹوہیلر بناتی
ہے. دہلی میں ایکس شوروم قیمت 59،889 روپے پر رکھی گئی ہے.
اسکوٹر میں 1000 واٹ کی موٹر لگائی گئی ہے- یہ موٹر 3.35 بی این پی کی پاؤر پیدا کرتی ہے. فل چارج کرنے پر یہ ایک بار میں 175 سے 200 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کی طاقت رکھتی ہے.