نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) توانائی ذخیرہ کرنے والی کمپنی اوکایا گروپ کی الیکٹرک وہیکل یونٹ اوکایانے آج ہندوستان میں تیار ای اسکوٹر فریڈم لانچ کرنے کااعلان کیا جس کی شروعاتی قیمت 69900 روپے ہے۔
اوکایا پاور گروپ
کے منیجنگ ڈائریکٹر انل گپتا نے آج اس اسکوٹر کولانچ کرتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد دیسی ساختہ اسکوٹر ہماچل پردیش کے بدی میں واقع کمپنی کے پلانٹ میں تیار کیا جا رہا ہے۔
اسے لتھیم آئن اور لتھیم ایسڈ بیٹری کے آپشن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔