حیدرآباد، 25 مارچ (یو این آئی) شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر آدتیہ ایم سندھیا نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں ایک یا دو دن میں بین الاقوامی پروازیں پوری طرح سے شروع ہو جائیں گی اور امید ہے کہ سال 2022-23 تک ہوائی مسافروں کی آمدورفت تیس کروڑ سے زیادہ ہوجائے گی اور 2024-25 تک 41 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔
یہاں بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر ونگس انڈیا 2022 کا باضابطہ افتتاح
کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ ہندوستانی ہوابازی کے شعبے کو کووڈ کی وبا کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب وہ مضبوطی اور طاقت کے ساتھ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کے شعبے نے ایک لچکدار رویہ اختیار کیا ہے اور اگلے سال تک ہم گھریلو مسافروں کی پری کووڈ نمبر کو عبور کر لیں گے۔