نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) حکومت نے پرائیویٹ بینکوں کے سرکاری کام کاج کرنے پر عائد پابندی ہٹادی ہے جس سے اب وہ بھی سرکاری لین دین کرسکیں گے۔
اس سلسلے میں مالیاتی
خدمات کے محکمے نے بدھ کو بتایا کہ اس فیصلے سے ریزرو بینک آف انڈیا کو جلد ہی آگاہ کرادیا جائے گا۔
اس نے کہا کہ پرائیویٹ بینک اب سرکاری بینکوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں برابر کے شریک بنیں گے۔