ممبئی ، 5 اپریل (یو این آئی) یو پی آئی ( یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور قبولیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) نے اس پر دستیاب سہولیات میں اضاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین بھی یوپی آئی کے ذریعے سے بھی بینک کھاتوں میں رقم جمع کرواسکیں گے۔
جمعہ کو
رواں مالی سال کی پہلی دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ، آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ بینکوں کے ذریعے نصب کیش ڈپازٹ مشینیں (سی ڈی ایم ) بینک کی شاخوں پر کیش ہینڈلنگ کے بوجھ کو کم کرتے ہوئے صارفین کی سہولت میں اضافہ کرتی ہیں۔ کیش ڈپازٹ کی سہولت فی الحال صرف ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کے ذریعے ہی دستیاب ہے۔