ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی) نے آج کہا کہ اب کسی بھی عمر کے نابالغ اپنے سر پرستوں کے ذریعہ بینک میں بچت اور فکسڈ ڈپازٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
آربی آئی نے پیر کو تمام تجارتی اور کو آپریٹو بینکوں
کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں نابالغوں کے لیے ڈپازٹ اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں، جو 01 جولائی 2025 سے لاگو ہوں گی۔ آربی آئی نے یہ قدم موجودہ قوانین کا جائزہ لینے اور انہیں مزید عملی اور ہموار بنانے کے مقصد سے اٹھایا ہے۔