the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) حکومت نے جوٹ کی کھیتی کے لئے ترغیب دینے کے سلسلے میں اناج کے پیکجنگ میں صد فیصد جوٹ کی بوری اور کم سے کم 20 فیصد چینی کے لئے جوٹ کی بوری کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں اس طرح کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے یہاں ایک نامہ نگاروں کی کانفرنس میں میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جوٹ کی کھیتی کو ترغیب ملنے کے ساتھ ہی



مزدوروں کوروزگار ملے گا۔
مغربی بنگال، اڈیشہ، آسام، میگھالیہ، تریپورہ وغیرہ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کسان جوٹ کی کھیتی کرتے ہیں۔ جوٹ کی صنعت میں چار لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو روزگار ملتا ہے۔
مسٹر جاویڈکر نے کہا ہے کہ جوٹ کی پیداوار اور کوالیٹی میں اضافہ کے لئے ایک پروگرام چلایاجارہا ہے اور اس کے تحت کسانوں کو معتبر بیج مہیا کرائے جارہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے کسانوں کی آمدنی فی ہیکٹر دس ہزار روپے زیادہ ہوگی۔ بنگلہ دیش سے آنے والے جوٹ پر فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.